اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن نے سینیٹ میں پی آئی اے ہیڈکوارٹرز کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی کیخلاف قرارداد جمع کرا دی۔
سینیٹ میں پی آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقلی کے خلاف قرارداد شیری رحمان نے جمع کرائی۔ قرارداد پر اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق اور دیگر ارکان کے بھی دستخط ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان ہیڈکوارٹر کی اسلام آباد منتقلی کی تجویز کی مخالفت کرتا ہے، ایوان پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کراچی میں قائم رکھنے کی سفارش کرتا ہے۔