اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب کنفیوژن کا شکار ہیں، ان کا خطاب ذہنی کشمکش کا ثبوت ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ایک طرف میثاق معیشت جبکہ دوسری جانب حکومت نہ چلنے کی دھمکی دیتے ہیں، وہ مفاہمت کی بات کرتے ہیں تو ان کے سیاسی انتہاء پسند ان کے پاؤں کی زنجیر بن جاتے ہیں۔
فردوس عاشق کا کہنا تھا شہباز شریف کو سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ جیل میں اپنے بھائی سے لائن لیں یا پھر اپنے دل کی سنیں ؟ نااہل لیگ کا کوئی بیانیہ نہیں، صرف اور صرف ذاتی کاروباری مفادات ہیں۔