کوہستان: مسافر جیپ دریائے سندھ میں گر گئی، 9 افراد جاں بحق

Last Updated On 23 June,2019 08:40 pm

کوہستان: (دنیا نیوز) کوہستان میں مسافر جیپ دریائے سندھ میں گرنے کی وجہ سے 9 مسافر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر جیپ میں 21 افراد سوار تھے۔ وین بے قابو ہو کر دریائے سندھ میں جا گری۔ حادثے میں 9 افراد کے جاں بحق جبکہ 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مسافر جیب سیر غازی آباد سے گدار جا رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔