نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد ہلاک ہو گئے
بھارتی میڈیا کے مطابق پرائیویٹ بس جس میں 50 کے قریب افراد سوار تھے پہاڑی علاقے کوہلو کے قریب سے گزر رہی تھی کہ کھائی میں جا گری جس کے بعد 29 افراد چل بسے جبکہ باقی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بس بنجر سے گڈاگونشاہی جا رہی تھی، بس کی چھت پر بھی کچھ لوگ سوار تھے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ بس 500 فٹ کھائی میں گری جس کے بعد ریسکیو حکام کی طرف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔