لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانتیں مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلہ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے جاری کیا درخواست ضمانتوں کا تحریری فیصلہ 14 صفحات پرمشتمل ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق تفصیلی میں کہا گیا ہے کہ خواجہ برادران نے جنوری 2006ء کو پیراگون سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی لانچ کی، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کو ایل ڈی اے سے منظور نہیں کرایا گیا، خواجہ سعدرفیق نے بیوی غزالہ سعد اور قیصر امین بٹ کیساتھ ملکر سوسائٹی بنائی۔
فیصلے کے مطابق ایئر ایونیو سوسائٹی کا نام تبدیل کر کے پیرا گون سٹی رکھ دیا گیا۔ خواجہ برادران کیخلاف محمد رفیق، شاہد بٹ ودیگر نے بیانات ریکارڈ کرائے۔ شاہدبٹ کے بیان کے مطابق 31 کنال 4 مرلےاراضی لیکررقم نہیں دی گئی۔ حاجی رفیق کےبیان کے مطابق 80 کنال اراضی حاصل کر کے رقم نہیں دی گئی۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ موضع پھلروان میں 21 کنال 18 مرلے سرکاری اراضی کو سوسائٹی میں شامل کیا، موضع کلاس ماریی کینٹ میں 4 کنال 10 سرکاری اراضی کو سوسائٹی میں شامل کیا گیا۔ ملزمان کیخلاف قیصر امین بٹ سمیت دیگر نے دفعہ 161 کے تحت بیان دیئے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق خواجہ برادران شہریوں کو ورغلا کر پلاٹ خریدنے کےجرم میں ملوث میں پائے گئے۔ خواجہ برادران اپنےدفاع میں ٹھوس ثبوت نہیں دے سکے، دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد خواجہ بردارن کی درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔