اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی کی ماری عوام کیلئے بری خبر، اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تاہم ماہانہ 50یونٹ والے صارفین کو اضافے سے مستثنی قرار دیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔
اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ والوں کے گیس کی قیمت 127 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،200 یونٹ والے صارفین کے لئے گیس کی قیمت 264 روپے سے بڑھا کر 530 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے ۔
جو صارفین ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرتے ہیں ان کے لئے قیمت 275 سے بڑھا کر 738 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اورماہانہ 400 یونٹ والے صارفین کے لئے گیس کی قیمت 780 سے بڑھا کر1107 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکر دی گئی جبکہ 400 یونٹ سے زائد والے صارفین گیس کی قیمت 1460 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ادا رکریں گے۔ بڑھائی گئی ان قیمتوں کااطلاق یکم جولائی سے ہوگا ،واضح رہے کہ گیس کا کم سے کم بل 172 روپے 58 پیسے ماہانہ بھجوایا جائے گا۔