اسلام آباد: (دنیا نیوز) شفقت محمود نے کہا ہے کہ نیب کی طرح اے این ایف بھی خود مختار ادارہ ہے، اے این ایف نے کیس بنایا ہے تو ضرور کوئی حقیقت ہوگی، رانا ثنااللہ عدالت میں مقدمے کی پیروی کریں۔
وفاقی وزیر تعلیم شفت محمود نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اے این ایف نے کوئی کیس بنایا ہے تو ضرور کوئی حقیقت ہوگی، ملک میں عدالتیں آذادانہ طور پر کام کر رہی ہیں، رانا ثنااللہ کو اختیار ہے عدالت جائیں اور کیس کی پیروی کریں۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کیس کی تفصیلات کا علم نہیں، تفتیش کرنے والے ہی بتاسکتے ہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ الزامات ٹھیک نہیں تو عدالت جائے، اگر کسی نے لوٹ مار یا کرپشن کی ہے تو اسے جیل جانا چاہئے۔