اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب! این آر او کا ڈرامہ اور تماشا بند کریں، دھمکیاں نہ دیں، جو کرنا ہے کریں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان این آر او کا چورن بیچنا بند کریں اور عوام کو روٹی دیں۔ آپ نے گزشتہ 10 ماہ میں تیز ترین قرضہ لیا اور ایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔
انہوں نے کہا کہ ایک کھرب کے پشاور میٹرو کے کھڈوں، 18 جعلی اکاؤنٹس میں پیسہ کہاں سے آیا؟ اس کا سوال ہوتا رہے گا۔