لاہور: (دنیا نیوز) 7 لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تردید اور 4 نے تصدیق کر دی۔
جیلیل احمد شرقپوری، یونس انصاری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا کھل کراعتراف کر لیا۔ غیاث الدین نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے حلقے کے مسائل کے حل کے لئے ملا ہوں۔
لیگی ارکان عطاالرحمن، قاسم ہنجرا، محمود الحق، شعب اویسی، اشرف انصاری، فیصل نیازی نے وزیراعظم سے ملاقات کی تردید کی۔ چوہدری ارشد کا کہنا ہے کہ انکی وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، دو ارکان اسمبلی غضنر لنگا اور اظہر چانڈ بھی کنفوژن کا شکار ہیں کہ وہ ملاقات کا اعتراف کریں یا نہیں۔
ادھر پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ اور فارورڈ بلاک بنانے کی تیاریاں تیز کر دی گئیں۔ وزیراعظم سے اپوزیشن کے منحرف ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں مرحلہ وار کروائی جائیں گی، جولائی میں اپوزیشن کے مزید 15 ارکان کی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے، اگست میں بھی ملاقات کروائی جائے گی۔