اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے خواتین سمیت مختلف ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔
ملاقات کرنےوالوں میں میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، رخسانہ نوید، شنیلہ روتھ، ڈاکٹر سیمی بخاری، روبینہ جمیل، فوزیہ بہرام، جویریہ ظفر آہیر، منورہ بی بی بلوچ، ثوبیہ کمال، نصرت واحد شامل تھیں۔
اس ملاقات میں غزالہ سیفی، اسما قدیر، صائمہ قدیر، نزہت پٹھان، شاہین ناز سیف اللہ اور مس سائرہ بھی شامل تھیں۔ وزیراعظم نے بجٹ سیشن میں خواتین ارکان کی مثبت اور بھرپور شرکت کو سراہا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں، حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے میں خواتین ارکان کردار ادا کریں۔ خواتین کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفد میں میاں شفیق ارائیں، سید فخر امام، ظہور حسین قریشی، احمد حسین ، ملک محمد عامر ڈوگر، مخدوم زین حسین قریشی، محمد ابراہیم خان، رانا قاسم نون، چودھری طاہر اقبال شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق اورنگزیب خان کھچی، محمد غفار وٹو، محمد فاروق اعظم ملک، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ، سید مبین احمد، چودھری جاوید اقبال وڑائچ ، باسط بخاری ، عامر طلال، عبد المجید نیازی، نیاز احمد جھاکڑ، خواجہ شیراز محمود ، امجد فاروق کھوسہ، سردار خان لغاری، سردار جعفر لغاری، سردار نصراللہ دریشک بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان، وزیر مملکت شبیر علی قریشی اور وزیر مملکت حماد اظہر بھی ہمراہ تھے۔ اراکین نے بجٹ پاس ہونے پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔