لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے 92 گاڑیاں نیلام کر دیں۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت گاڑیوں کو نیلام کیا گیا ہے۔
گاڑیوں کی نیلامی کے ساڑھے 5 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔ گاڑیاں سابق وزیراعلیٰ کے پروٹوکول اور صوبائی وزرا کے زیر استعمال رہیں۔
ذرائع کے مطابق نیلام ہونے والی گاڑیاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور گورنر ہاؤس میں زیر استعمال رہی ہیں۔ گزشتہ دو برس کے دوران ان گاڑیوں کی مرمت پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز بھی خرچ کئے گئے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کے مطابق گاڑیوں کی نیلامی سے آنیوالے پیسوں سے نئی گاڑیوں کی خریداری سےمتعلق معاملات زیر غور ہیں۔