لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں 12 جولائی کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے شہباز شریف کو 7 سوالات پر مشتمل طلبی کا سمن جاری کر دیا۔ شہباز شریف سے سمن میں پوچھا گیا ہے کہ کمپنی کے قیام کی سمری کیوں فنانس اور محکمہ قانون کی رائے لئے بغیر منظور کی گئی ؟ جب ایک محکمہ پہلے سے کام کر رہا تھا تو اس کے باوجود ایل ڈبلیو ایم سی کے قیام کو کیوں ضروری سمجھا گیا؟۔
نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سوال کیا کہ کمپنی کے قیام کے لئے کیا تمام تقاضے پورے کئے گئے اگر نہیں تو پھر کس نکتے پر قیام کا فیصلہ کیا گیا، ٹھیکیدار کمپنی آئی ایس ٹیک کو کیوں نیلامی کا عمل مکمل کئے بغیر ٹھیکہ دیا گیا ؟۔