والد سے ہفتے میں دو دن ملاقات کی اجازت دی جائے، مریم کی درخواست

Last Updated On 04 July,2019 05:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم نواز نے جیل میں نواز شریف سے ہفتے میں دو روز ملاقات کی اجازت نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کر دیا۔

مریم نواز کی لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مریم نواز نے موقف اپنایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے ہفتے میں صرف ایک روز ملنے کی اجازت دی ہے، درخواست گزار کے والد دل سمیت متعدد عارضوں میں مبتلا ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے ملاقات کا ایک دن طے کیا جانا غیر قانونی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف سے کارکنوں اور پارلیمنٹرینز کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، نواز شریف پر جیل حکام کی جانب سے پابندیاں خلاف قانون اور غیر آئینی ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نواز شریف سے ہفتے میں دو روز ملاقات کیلئے مختص کرنے کا حکم دیا جائے۔
 

Advertisement