لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچا اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے کسی بھی قسم کے اختلافات کی قیاس آرائیوں اور خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ کے ذریعے واضح کیا کہ ان کا پارٹی صدر شہباز شریف سے کوئی اختلاف نہیں، مخالفین نے ماضی میں اور اب بھی بھرپور کوشش کی کہ اختلافات ہوں جائیں لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہو گی۔
ایسے نہیں کرتے دوست! میرا اور شہباز شریف صاحب کا نہ کوئی اختلاف ہے نہ ہی انشاءاللہ مخالفین کی یہ خواہش کبھی پوری ہو گی۔ میں نے واضح کر دیا ہے کہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ اس کو اختلاف بنا کے پیش کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔ یاد رہے کے یہ کوشش ۳۰ سال سے جاری ہے۔ https://t.co/A5rfmKjez6
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 22, 2019
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نےقوم سے مشورہ مانگ لیا، کہتی ہیں عدالت نے نواز شریف کو علاج کے لئے بھی رعایت نہیں دی، اب کیا کرنا ہے، فیصلہ کر کے بتائیں۔