ن لیگ نے ملک گیر عوامی رابطہ مہم کی تیاری شروع کردی

Last Updated On 19 June,2019 09:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جولائی میں سیاسی پارہ مزید ہائی ہونے کا امکان، مسلم لیگ ن نے ملک گیر عوامی رابطہ مہم کی تیاری شروع کر دی۔ مریم نواز مسلم لیگ کی مجوزہ عوامی رابطہ مہم کی قیادت کرینگی۔

مریم نواز کے آئندہ ماہ سندھ کے مختلف ڈویژن کے دوروں کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔ مریم نواز شریف 7 جولائی کو سندھ میں جلسوں اور ورکرز کنونشنز سے خطاب کرینگی۔

مریم نواز کا سندھ میں پہلا دورہ کراچی میں ہوگا۔ ن لیگ کے تحت نشتر پارک میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ مریم نواز جولائی کے وسط میں حیدر آباد میں جلسے سےخطاب کرینگی۔

ن لیگ بے نظیر آباد اور میرپور خاص ڈویژنز میں بھی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اجتماعات کا انعقاد کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی اور صوبائی رہنما مریم نواز کے مجوزہ دورہ سندھ کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔

مریم نواز کے مجوزہ دورہ سندھ کے سلسلے میں ن لیگ کا مشاورتی اجلاس اکیس جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔ لاہورمیں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں مریم نواز کے دورہ سندھ کی تاریخوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔