شہباز شریف کی 5 جولائی کو پیشی، مبینہ طور پر نیب ٹیم کو دھمکیاں

Last Updated On 06 July,2019 06:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کی 5 جولائی کی نیب پیشی سے متعلق انکشافات منظر عام پر آگئے، سابق وزیراعلیٰ نیب تحقیقاتی ٹیم کو مبینہ طور پر دھمکیاں دیتے رہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مبینہ طور پر دھمکی دیتے ہوئے کہا بہت جلد معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، سب کو دیکھوں گا، جو آپ مجھے بار بار بلاتے ہیں کسی کو معافی نہیں ملے گی، سب کا بہت جلد بدلہ ملے گا، مجھے یاد ہے سب کی۔

نیب نے سوال کیا کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ کو گفٹ کہاں سے ملے جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ مجھے یاد نہیں کہ گفٹ کہاں کہاں سے ملے، نیب ٹیم نے بھر سوال کیا کہ یہ بتائیں کہ آپ کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے پیسے منتقل ہوئے۔ اس پر شہباز شریف نے غصے سے سوال کیا ایسے سوالات کیوں کر رہے ہیں ؟ نیب ٹیم نے سوال کیا آپ کی اہلیہ ہیں، تو سوال بھی آپ سے ہی کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا مجھے کچھ نہیں معلوم، یہ آپ ان سے ہی بلاکر پوچھ لیں۔ نیب ٹیم نے سوال کیا آپ کو بتانا تو ہو گا کہ پیسے کہاں سے آئے۔ جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ جائیں میں نہیں بتاتا آپ مجھے پکڑ لیں، جو کرنا ہے کر لیں۔