سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن: نیب نے احسن اقبال کو کل طلب کرلیا

Last Updated On 02 July,2019 03:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو مبینہ کرپشن تحقیقات میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کل طلب کرلیا۔

 قومی احتساب بیورو نے احسن اقبال کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر ہونے والی تحقیقات میں طلب کیا ہے۔ نوٹس میں سابق وفاقی وزیر کو نیب پنڈی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب کے مطابق احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے نارووال میں اپنے حلقے میں خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ شروع کیا اور اربوں روپے کا سپورٹس سٹی تعمیر کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی نارووال سپورٹس سٹی کی تعمیر میں اختیارات سے تجاوز کیا۔