بدعنوان عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، چیئرمین نیب

Last Updated On 27 June,2019 05:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا گیا ہے کہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ اور لوٹی دولت کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں لوٹی رقم واپسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ اب تک 43 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے جبکہ عوام کی لوٹی تقریباَ 326 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔