اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو کی شاندار کارکردگی، اب تک چار ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا، ملزمان پر جرم ثابت کرنے کی شرح ستر فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق نیب کو اب تک کرپشن کی 4 لاکھ 26 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔ 14 ہزار شکایات پر کارروائی، 8 ہزار معاملات کی انکوائری کی گئی۔ نیب نے 4 ہزار 2 سو کرپشن کیسز کی باقاعدہ انوسٹی گیشن کی۔
قومی احتساب بیورو نے 3 ہزار پانچ سو کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے، 900 ارب روپے کے 1231 ریفرنسز اس وقت زیرسماعت ہیں۔