لاہور: (دنیا نیوز) نیب لاہور نے خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اور بیٹے خواجہ اسد کو آج طلب کر لیا، خواجہ اسد آصف کو ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق میئر سیالکوٹ توحید چوہدری کو بھی نیب نے آج طلب کیا ہے، ان افراد سے کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کی تعمیر میں مبینہ خورد برد پر تفتیش کی جائے گی، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے شہریوں کو ہاؤسنگ سکیم میں دھوکہ دیا، ان کے خلاف سیالکوٹ شہریوں کی جانب سے درخواست دی گئی تھی۔