نواز شریف بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزم نامزد، نیب کو تفتیش کی اجازت

Last Updated On 01 July,2019 05:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ملزم نامزد کرتے ہوئے نیب کو ان سے تفتیش کی اجازت دیدی ہے۔

نیب نے احتساب عدالت سے درخواست کی تھی کہ انھیں نواز شریف سے تفتیش کی اجازت دی جائے، اب نیب کی ٹیم جیل میں نواز شریف کا بیان قلمبند کرے گی۔