سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی نیب کیخلاف درخواست مسترد

Last Updated On 01 July,2019 03:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس مسترد کیا جائے، احتساب عدالت کراچی نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی نیب کیخلاف درخواست مسترد کر دی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریفرنس قابل سماعت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے میں کراچی کی احتساب عدالت نے نیب کیخلاف آغا سراج کی درخواست مسترد کر دی۔

سپیکر سندھ اسمبلی نے موقف اپنایا تھا کہ کرپشن کا الزام عائد کر دیا، مگر وضاحت نہیں کی گئی۔ نیب پہلے گرفتار اور بعد میں انکوائری کرتی ہے، ریفرنس ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریفرنس قابل سماعت ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں تمام سازشوں کا سامنا کروں گا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا انکوائری میں ثابت ہوا ہے کہ ملزم نے اپنے اہلخانہ، ملازمین اور دیگر سے مل کر ایک ارب 61 کروڑ کی کرپشن کی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی۔