نیب اجلاس: آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس دائر کرنیکی منظوری

Last Updated On 03 July,2019 06:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاونٹس کا پہلا ریفرنس پارک لین دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

 چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کرپشن کیسز کی انکوائریز، انویسٹی گیشن اور ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

بورڈ نے آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس کی منظوری بھی دی۔ آصف زرداری کو پارک لین کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ملزم نامزد کیا گیا ہے جس میں جعلی کمپنی پارتھینون بنا کر 2009ء میں نیشنل بینک سے ڈیڑھ ارب کا قرض لیا گیا اور رقم کیش نکلوا کر کمپنی غائب ہوگئی۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کرپشن ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔