لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس آئی تو حالات بدل جائیں گے۔ کڑا وقت گزرنے کو ہے، اچھا دور شروع ہو رہا ہے۔ معاشی نظم وضبط سے صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہو جائے گی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عام آدمی کی زندگی میں دیرپا اور مثبت تبدیلیاں لائیں گے اور کم آمدن والے لوگوں کو معاشی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مولانا عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ محروم انسانیت کا فخر اور پاکستان کی پہچان ہیں۔ اس عظیم انسان کی زندگی سماجی خدمتگاروں کے لئے مشعل راہ ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے عمر بھر لوگوں کا دکھ بانٹا اوربلا امتیاز خدمت کی، ان کی زندگی سکھاتی ہے اگر جذبہ صادق ہو تو فرد بھی انسانی خدمت کر سکتا ہے۔