بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات اور وصولیوں کی تفصیلات جاری

Last Updated On 11 July,2019 05:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے مسلم لیگ ن کے دور میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات اور وصولیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ پیسکو، لیسکو اور حیسکو سمیت کئی کمپنیاں نقصانات میں کمی کے اہداف پورے نہ کر سکیں۔

دستاویز کے مطابق پیسکو کے نقصانات 5 سال میں 33.5 فیصد سے بڑھ کر 38.1 فیصد، لیسکو کے نقصانات 13.4 فیصد سے بڑھ کر 13.8 فیصد جبکہ حیسکو کے بجلی نقصانات 26.46 فیصد سے بڑھ کر 29.8 فیصد تک پہنچ گئے۔ نیپرا نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو نقصانات کی شرح 9 فیصد تک لانے کی ہدایت کی تھی۔

دوسری جانب کے الیکڑک کی کارکردگی میں کسی حد تک بہتری آئی۔ کے الیکڑک نقصانات 25.30 فیصد سے کم ہو کر 20.4 فیصد ہو گئے جبکہ میپکو، کیسکو، سیپکو، فیسکو اور آئیسکو کے نقصانات میں معمولی کمی آئی۔ پانچ سال میں تقسیم کار کمپنیوں کی ریکوریز کی شرح بھی غیر مستقل رہی۔

 

Advertisement