اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں 21 پیسے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں مئی کے مہینے کے لیے اضافہ کیا جائے گا۔
نیپرا 26 جون کو سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق مئی میں پانی سے 29.69 اور کوئلے سے 12.12 فیصد بجلی پید اکی گئی تھی۔
مئی میں مقامی گیس سے 16.32 اور درآمدی ایل این جی سے 28.76 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔