بجلی صارفین کیلئے بری خبر، نرخوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز

Last Updated On 23 May,2019 11:42 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے کیونکہ اس کے نرخوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نیپرا نرخوں میں اضافے کی درخواست پر 28 مئی کو سماعت کرے گا۔ خیال رہے کہ بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ اپریل 2019ء کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
 

Advertisement