موسم گرما میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی، کمپنیوں سے منصوبہ بندی کی تفصیلات طلب

Last Updated On 03 April,2019 09:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے موسم گرما کے دوران صارفین کو بلا تعطل فراہمی کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے منصوبہ بندی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق نیپرا کی جانب سے تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم گرما بالخصوص رمضان المبارک میں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کریں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر کمپنیوں کے سسٹم میں کوئی خرابی یا رکاوٹ ہے تو اسے فوری طور پر دور کیا جائے۔ نیپرا نے وزارت بجلی سے کہا ہے کہ وہ تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت جاری کرے کہ وہ اپنے صارفین کو موسم گرما میں ریلیف پہنچانے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کریں۔


 

Advertisement