عوام کیلئے بری خبر، بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

Last Updated On 23 January,2019 02:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کے صارفین کے لیے بری خبر، نیپرا نے بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دسمبر 2018ء کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ نیپرا حکام کے مطابق، ایل این جی پلانٹس چلائے جاتے تو 5 ارب 10 کروڑ کی بچت کی جاسکتی تھی، پلانٹس کو 6 سے 30 دسمبر تک ایل این جی دستیاب نہیں تھی۔

سی پی پی اے حکام کے مطابق، ایل این جی نہ ملنے کی وجہ سے پلانٹس نہیں چل سکے، کوئلے کی ٹرینیں بھی لیٹ ہوئیں، بندرگاہ پر کلیئرنس میں تاخیر ہوئی۔
 

Advertisement