اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
بجلی کے نرخوں میں کمی سے صارفین کو 2 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق بجلی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔ بجلی تقسیم کار کمپنیاں جنوری کے بجلی بلوں میں صارفین کو ریلیف منتقل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: دھند کے باعث 4 پاور پلانٹس بند، لاہور میں بدترین لوڈشیڈنگ
نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا جبکہ لائف لائن اور زرعی صارفین کو بھی یہ ریلیف نہیں ملے گا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوائے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا۔