اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کے نرخوں میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، صارفین پر 2 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ ستمبرمیں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے بارہ پیسے فی یونٹ تھی۔
سی پی پی اے تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمت 5 روپے 56 پیسے فی یونٹ تھی، سی پی پی اے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔