اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 16 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 16 پیسے کا اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے بلوں میں کیا ہے اور اس کا اطلاق اکتوبر کے بلوں میں ہو گا۔
نیپرا کے مطابق اگست میں فیول کی مد میں 4 روپے 75 پیسے وصول کیے گئے جبکہ فیول کی لاگت 5 روپے 91 پیسے آئی۔ واضع رہے کہ نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔
خیال رہے کہ ماہانہ فیول میکنزم کے تحت فیول آئٹم کے ذریعہ منتقل کیا جاتا ہے، فیول کی لاگت صارفین کو ادا کرنی ہوتی ہے، اگر فیول کی قیمت کم ہو جائے تو صارفین کو اگلے ماہ کے بل میں ریلیف دیا جاتا ہے۔
اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گزشتہ روز بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا تھا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے وزارت خزانہ اور پاور ڈویژن کی درخواست پر پاور سیکٹر کیلئے بجلی کی یکساں قیمت کی سمری بھی موخر کی ہے۔