بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

Last Updated On 30 August,2018 08:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی، ایک سال میں تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف 26 لاکھ 75 ہزار 268 شکایات درج کرائی گئی ہیں اور جان لیوا حادثات میں 147 انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔

نیپرا کی رپورٹ کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں میں کارکردگی کے لحاظ سے آئیسکو پہلے نمبر پر، گیپکو دوسرے اور لیسکو تیسرے نمبر پر رہی۔ میپکو چوتھے، کے الیکڑک پانچویں، فیسکو چھٹے، پیسکو ساتویں، سیپکو آٹھویں، حیسکو نویں اور کیسکو دسویں نمبر پر آئی۔ کرنٹ لگنے کے حادثات میں مختلف تقسیم کار کمپنیوں کے 83 ملازمین اور 64 شہری جاں بحق ہوئے، سب سے زیادہ 12 لاکھ 45 ہزار 699 شکایات لیسکو کے خلاف درج کرائی گئیں۔ بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی کے اہداف میں ناکامی سے قومی خزانے کو 35 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ بجلی بلوں کی ریکوری ہدف سے 76 ارب روپے کم رہی۔

Advertisement