اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کے صارفین کے لیے بری خبر، نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت نیپرا ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔ سماعت میں نیپرا اتھارٹی نے جون کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ اس اضافے سے صارفین پر 6 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، جو اگست کے بلوں میں ان سے وصول کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق زرعی صارفین اور کے الیکڑک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔