نیپرا کی بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

Last Updated On 24 October,2018 05:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 2 ارب 50 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا، قیمتوں میں اضافہ نومبر کے بلوں میں کیا جائے گا۔

 نیپرا حکام کا کہنا تھا ستمبر میں فرنس آئل کا زیادہ استعمال ہوا، اگر ایل این جی اور کوئلہ زیادہ استعمال کیا جاتا تو صارفین کو ریلیف ملتا،کے الیکڑک، زرعی اور لائف لائن صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Advertisement