اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی، حتمی فیصلہ 27 دسمبر کو کیا جائے گا۔
پاور کمپنیز نے نیپرا میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کی ہے۔ بجلی پیدا کرنے والی کمپنوں نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ نومبر میں بجلی کے پیداواری اخراجات 4 روپے 71 پیسے فی یونٹ رہے جبکہ صارفین سے 5 روپے 4 پیسے فی یونٹ اخراجات وصول کیے گئے۔
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق درخواست کی شنوائی 27 دسمبر کو کرے گا۔ واضع رہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے، یہی وجہ کہ بجلی بھی سستی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اگر بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی تو مستقبل میں صنعتوں کی پیداری لاگت میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔