اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 47 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے، نرخوں میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق اضافےکا اطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا، بجلی کے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔