اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کے مطابق اکتوبر میں بجلی کی فی یونٹ ریفرنس لاگت 5 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمت 5 روپے 87 روپے فی یونٹ تھی۔
سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں 9 ارب 57 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گی جس پر 52 ارب روپے لاگت آئی۔ تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو 9 ارب 30 کروڑ یونٹس بجلی فراہم کی، بجلی کی ترسیل کے نقصانات 2.66 فیصد رہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ 14 نومبر کو سماعت کے بعد ہو گا، فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔