بجلی ٹیرف میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

Last Updated On 12 March,2019 08:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی صارفین ہو جائیں تیار، بجلی کے ٹیرف میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے، نیپرا کل سماعت کرے گا۔

دستاویز کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ سال جولائی تا دسمبر کے 201 روپے سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی درخواست کی ہے۔

دستاویز کے مطابق آئیسکو نے 25 ارب، لیسکو نے 34 ارب اور گیپکو نے 15 ارب روپے سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔ فیسکو کی جانب سے 39 ارب میپکو 35 ارب اور پیسکو کی جانب سے 31 ارب سے زائد کے بقایا جات کی منظوری کی درخواست کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق حیسکو نے 5 ارب، کیسکو نے 8 ارب اور سیپکو نے 5 ارب اور ٹیکسو نے جولائی سے دسمبر تک 98 کروڑ روپے سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔

نیپرا میں کمپنیوں کی درخواست پر سماعت بدھ 13 مارچ کو ہوگی۔ کمپنیوں کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں نیشنل ٹیرف میں ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا کی جانب سے ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی صورت میں حکومت نیا نیشنل ٹیرف جاری کرے گی۔
 

Advertisement