شریف فیملی کے لالچ کی کوئی حد نہیں: جہانگیر ترین

Last Updated On 14 July,2019 05:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈیلی میل اخبار میں شہباز شریف کے خلاف خبر پر حکومتی حلقوں سے ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے بھی اس خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


اپنے ٹویٹ میں جہانگیر ترین کا کہنا ہے شریف فیملی کے لالچ کی کو ئی حد نہیں انہوں نے ہر اس جگہ لوٹا جہاں سے لوٹ سکتے تھے۔ ملک کے اندر تو کرپشن تھی ہی غیر ملکی فنڈز کو بھی نہی چھوڑا۔ ان کے لئے شرم کا مقام ہے جہانگیر ترین ڈیلی میل نے انکو ایکسپو ز کر دیا ہے۔