اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم علی اکبر ابڑو کو مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
نیب حکام نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم علی اکبر ابڑو کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا اور چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ملزم علی اکبر ابڑو نے عدالت کو بتایا کہ وہ نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کراچکا ہے اور اسے تنگ کرنے کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ مانگا جارہا ہے۔
تاہم عدالت نے ملزم کا مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ آخری مرتبہ ریمانڈ مل رہا ہے، اس لیے تئیس جولائی تک تفتیش مکمل کریں۔