اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل 18 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف نیب اپیل پر سماعت ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر سماعت کرینگے۔ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے جج احتساب عدالت ارشد ملک نے سنائے تھے۔ موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث سماعت ستمبر میں ہو گی۔