اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، پاکستانی مافیا رشوت، بلیک میلنگ اور دھمکیاں دے رہا ہے۔ اُدھر وزیراعظم نے غربت کے حوالے سے حضرت علی ؑ کا قول شیئر کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کا تحفظ چاہتے ہیں۔
In a similar vein to the "Sicilian mafia", the Pakistani mafia uses tactics of bribe, threat, blackmail and begging to pressurise state institutions and judiciary in order to protect their billions of money laundering stashed abroad.https://t.co/DcXWNZntq3
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2019
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں اٹلی کے سابق صدر نیپلی ٹانو کے عدالتی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطالوی سرکاری زعما نے کس طرح ساز باز کر کے بیس سال قبل بم دھماکوں میں مافیا کا ساتھ دیا، بم دھماکے میں 21 معصوم افراد کے ساتھ مافیا مخالف جج بھی مارے گئے تھے۔
The poverty of the people is the actual cause of the devastation and ruination of a country; & the main cause of the poverty of the people is the desire of its ruler and officers to amass wealth and possessions whether by fair or foul means
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2019
Hazrat Ali (AS)
Nahjul Balagha
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے دینی کتاب نہجۃ البلاغہ میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کسی ملک کی تباہی اور بربادی کا اصل سبب غربت ہوتی ہے، غربت کی اصل وجہ حکمرانوں کا صحیح یا غلط طریقے سے دولت اکٹھا کرنا ہے۔