اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کو معاون خصوصی مقرر کر دیا۔
کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہوں گی۔ ڈاکٹر شمشاد اختر اعزازی بنیاد پر خدمات انجام دیں گی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر کی تعیناتی کے بعد کابینہ میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے کابینہ کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔ کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد 24، وزرائے مملکت 4، 5 مشیر اور 15 معاونین خصوصی ہیں۔