اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو پورے پاکستان تک لے کر جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد زون 4 میں نیا پاکستان منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس ہاؤسنگ سکیم کا مقصد ہے کہ جو لوگ اپنا گھر نہیں خرید سکتے، وہ قسطیں دے کر تعمیر کر سکتے ہیں۔ ملایشیا، ترکی اور بھارت میں بھی اس طرح کی سکیمیں بنائی گئیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کیساتھ مل کر پچاس لاکھ گھر بنائے گی اور منصوبے کے لیے اراضی فراہم کرے گی، سب کے سامنے قرعہ اندازی کی جائے گی، ڈیڑھ سال کے اندر لوگوں کو گھر مل جائے گا۔