اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے لیا اور سلیم مانڈوی والا کے خلاف 26 سینیٹرز کے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد بھیتیار کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی تیار کردہ جوابی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر فاٹا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تمام آزاد ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت معاملات کو اس طرف نہیں لے جانا چاہتی تھی مگر اپوزیشن نے ڈپٹی چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مجبور کیا۔
جب قائد ایوان سے اس حوالے سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو خیال کرنا چاہئے کہ جو عہدہ ان کے پاس ہے کہیں وہ بھی ان کے ہاتھ سے نہ نکل جائے۔ ادھر رابطہ کرنے پر ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے تصدیق کی کہ ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ پریشان نہیں ہیں۔