اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ عوام کو چھت دلانے کی جانب عملی قدم ہے، ہاؤسنگ سکیم کمزور اور تنخواہ دار طبقے کو نیا اعتماد دے رہی ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہ ہاؤسنگ منصوبہ بے گھر افراد کی امیدوں کی تکمیل کا ذریعہ ہے، ایسی ریاست جو حکمرانوں کی بجائے عوام کے حقوق کی نگہبان ہو، یہ سکیم تعمیرات سے متعلق کئی دوسری صنعتوں کے فروغ کا ذریعہ بنے گی، منصوبہ روشن پاکستان اور فلاحی ریاست کی جانب اہم اقدام ہے۔