'روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پر سعودی فرمانروا، ولی عہد کے مشکور'

Last Updated On 06 July,2019 02:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس منصوبے میں پاکستان کی شمولیت سعودی قیادت کا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حجاج کو ان کا حق لوٹانا عمران خان کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے، حاجیوں کے فی کس اخراجات میں کمی سے عازمین حج کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت حقداروں کو بلا تفریق حق لوٹانا وزیراعظم عمران خان کی محروم طبقات سے محبت، احساس اور عوام دوست پالیسی کا آئینہ دار ہے۔