'نیا پاکستان آئین اور قانون کی حکمرانی کا نام، کوئی قانون سے بالاتر نہیں'

Last Updated On 05 July,2019 01:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان آئین اور قانون کی حکمرانی کا نام ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، قانون اپنے تابع بنانے والوں کو پہلی بار آزاد قانون کا سامنا ہے، چیخیں تو سنائی دیں گی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کی قیادت فسطائی ذہنیت کی بات کرتی ہے تو ماڈل ٹاؤن میں قتل ہونے والے معصوم لوگوں پر برستی گولیاں یاد آجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا خواتین اور ضعیفوں پر بے بہیمانہ تشدد فسطائی رویہ تھا، سیاست کے گلو بٹ کس منہ لیکچر دے رہے ہیں۔