اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہو گی۔
سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ اپنے دور میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔
2
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 30, 2019
اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکتے، اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔ اب انہیں چار سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہو گی۔